• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

141 پائلٹوں کو انفرادی طور پر اپنی وضاحت پیش کرنے کا موقع دیا جائے، ایوی ایشن ڈویژن

141 پائلٹوں کو انفرادی طور پر اپنی وضاحت پیش کرنے کا موقع دیا جائے، ایوی ایشن ڈویژن 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایوی ایشن ڈویژن نے پی آئی اے سے کہا ہے کہ مشتبہ لائسنس رکھنے والے 141 پائلٹوں کو انفرادی طور پر اپنی وضاحت پیش کرنے کا موقع دیا جائے اور پھر اس کے بعد ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ واضح رہے کہ جس بورڈ آف انکوائری کی کی بنیاد پر جعلی اور مشکوک لائسنس کے حامل پائلٹوں کی فہرست تیار کی اور جس کی بنیاد پر پوری دنیا میں پاکستانی پائلٹوں اور فضائی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ، اس بورڈ آف انکوائری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ گزشتہ سال ہی درخواست گزار پائلٹوں کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔ وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے پارلیمنٹ میں کاغذ لہرا لہرا کر دعوی کیا تھا کہ یہ وہ بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ ہے جس نے262 پائلٹوں کے لائسنس جعلی قرار دیے ہیں ۔ اس بورڈ آف انکوائری کو 22 فروری 2019 میں سیکریٹری ایوی ایشن نے تشکیل دیا تھا۔ اس بورڈ آف انکوائری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیاتھا اور درخواست گزار پائلٹوں کے وکیل کا موقف تھا کہ بورڈ آف انکوائری کی تشکیل کا اختیار سیکریٹری ایوی ایشن کو ہے ہی نہیں۔

تازہ ترین