• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف اداروں سے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، منظور رضی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین کے چیئرمین منظور احمد رضی اور جنرل سیکرٹری رائو نسیم نےمختلف اداروں سے اسکیل ایک تا 16سرکاری ملازمین کوملازمت سے فارغ کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے استفسارکیا کہ عمران حکومت نے عوام کو ایک کڑور نوکریاں دینے اور 50لاکھ گھر بنا کر دینے کا جو وعدہ کیا تھا،وہ کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی ادارے پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ،ریلوے ،واپڈا اور اب پاکستان ٹورزم بند کرکے 400ملازمین کو ایک حکم کے ذریعے ملازمت سے نکال دینا محنت کشوں کو ایک خونی انقلاب کی طرف بڑھانا ہوگا۔
تازہ ترین