• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا چین سے تجارتی خسارہ تقریباً ڈیڑھ کھرب تک جاپہنچا

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت کا چین سے تجارتی خسارہ تقریباً ڈیڑھ کھرب روپے تک جاپہنچا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، بھارت کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، بھارت کا چین سے تجارتی خسارہ 2019-20 میں 48.66 ارب ڈالرز (تقریباً 1 کھرب 54 ارب 19 کروڑ 95 لاکھ روپے) تک جاپہنچا ہے۔ جس کی وجہ درآمدات میں بڑی کمی کا واقع ہونا ہے۔ 

بھارت کی چین سے اہم درآمدات میں گھڑیاں، موسیقی کے آلات، کھلونے، کھیلوں کا سامان، فرنیچرز، پلاسٹک، بجلی کی مشینیں، بجلی کے آلات، کیمیکلز، اسٹیل، کھاد، معدنیات اور دھاتیں وغیرہ شامل ہیں۔

تازہ ترین