• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بند کئے گئے نجی چینل کو فوری بحال کیا جائے، چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی

لاہور ( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے 24 نیوز چینل کے لائسنس کی معطلی کو قابل افسوس اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا لائسنس فوری بحال کیا جائے، اظہار رائے پر پابندی جمہوری حکومتوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، پیمرا میڈیا کے ساتھ برداشت اور دوستانہ رویہ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کے اس اقدام کی حمایت نہیں کی جا سکتی کیونکہ اس سے اظہار رائے پر پابندی کے ساتھ ساتھ ملازمین کو بھی بے روزگار کرنے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے۔ق لیگی قائدین نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ آزاد میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کی نہ صرف عملی حمایت کی ہے بلکہ کسی بھی ٹی وی چینل اور اخبار کے خلاف اقدام کی ہمیشہ مخالفت کی ہے اور صحافت و صحافیوں کا کھل کر ساتھ دیا ہے کیونکہ وہ میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے اور ریاست کے استحکام کیلئے اس ستون کا مستحکم ہونا بھی ضروری ہے۔
تازہ ترین