• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سےلاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکراگئی

لاہور (جنرل رپورٹر) کراچی سےلاہور آنے والی شالیمار ایکسپریس ریلوے ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی، ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوگئے۔ مسافر محفوظ رہے۔مال گاڑی کی 2بوگیاں مکمل تباہ ہوگئیں، انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، حادثہ ہفتے کی سہ پہر کراچی سے لاہور آتے ہوئے خانپور کے قریب جھیٹہ بھٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا جس سےمال گاڑی کی2بوگیاں مکمل تباہ ہوگئیں، شالیمار ایکسپریس کےانجن کو بھی ایک سائیڈ سے خاصا نقصان پہنچا، حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی کی دو بوگیاں اور شالیمار ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئے جس سے مین لائن پر ٹرینوں کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہوگئی۔ ریلوے نے ریلیف آپریشن شروع کرکے چار سے پانچ گھنٹے بعد ریلوے ٹریفک کو بحال کردیا ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں مال گاڑی کی 2 کوچز اور شالیمار ایکسپریس کے انجن کی فرنٹ ٹرالی ڈی ریل ہوئی جس کیلئے سمہ سٹہ اور روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچائی گئیں۔
تازہ ترین