• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، مویشی منڈیاں عید سے 15 روز پہلے شہروں سے 2کلومیٹر دور لگائی جائیں

پنجاب، مویشی منڈیاں عید سے 15 روز پہلے شہروں سے 2کلومیٹر دور لگائی جائیں 


 لاہور (خصوصی رپورٹر ) پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اہم اجلاس ہفتہ کو وزیر اعلٰی آفس میں منعقد ہوا -اجلاس میں کورونا وباءکا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے لئے ایس او پیز کی تیاری اور دیگر ضروری انتظامات پر غورکیا گیا- عثمان بزدارنے کہا کہ مویشی منڈیاں عید سے 15 روز پہلے شہروں سے 2 کلومیٹر دور لگائی جائیں ، مویشی منڈیاں شہری حدود کے باہر لگانے کے انتظامات جلد مکمل کئے جائیں اور ایس او پیز کو جلد حتمی شکل دی جائے - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت سیوریج کے پانی میں وائرس کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لئے پائلٹ پروگرام شروع کرے گی-پنجاب حکومت نے بہترین فیصلہ سازی کے لئے نامور طبی ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دیا- انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے گزشتہ 100 روز میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے - نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرکے حکام مبارکباد کے مستحق ہیں - پنجاب حکومت نے ہر سطح پر وباءکا پھیلاؤ روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے - میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں -

تازہ ترین