• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جد و جہد ہمارے ایمان کی بنیاد ہے،علماء

لاہور ( خبرنگارخصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولاناعلیم الدین شاکر،پیرر ضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالعزیز، مولانا سید عبداللہ شاہ، قاری ظہورالحق اور قاری محمداقبال نے ختم نبوت اور ہماری ذمہ داری عنوان پر مختلف مقامات پر تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس و کسوٹی ہے جس پرتمام امت مسلمہ کا غیر متزلزل یقین ہے، عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لائے بغیر کوئی بھی شخص مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پور امن جد وجہد وطن عزیز کی بقاء وسلامتی کی ضامن اور ہمارے ایمان کی بنیاد بھی ہے ۔ ختم نبوت کا عقیدہ وحدت امت کی ضمانت بھی مہیاکرتا ہے ۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی،پنجاب اسمبلی،قومی اسمبلی،سینٹ اور آزاد کشمیر اسمبلی نے جناب نبی کریم ؐکے اسم مبارک کے ساتھ ”خاتم النبیین“ لازمی لکھنے،پڑھنے اور بولنے کی قرار دادیں متفقہ طور پر منظور کرکے جناب نبی کریم ؐ سے عشق و محبت کا عملی مظاہرہ کیا ہے ۔
تازہ ترین