• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید نے کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کِٹ (پی پی ای) پہن کر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایئرپورٹ پر عاصم جوفا کی تیار کی گئی پی پی ای کٹ پہنے ایک تصویر شیئر کی۔

ثنا جاوید نے بتایا کہ 2 گھنٹے کی فلائٹ کیلئے انہوں نے یہ کٹ پہنی اور حیران رہ گئیں کہ اس شدید گرمی میں عالمی وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن کارکنان ڈاکٹر اور طبی عملہ اسے پورے دن کیسے پہنتا ہے۔


انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان تمام لوگوں کی کاوشوں، محنت اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ سماجی دوری کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں اور ایس او پی کی پیروی کریں کیونکہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے اور ایسا کرنے سے ہم خود بخود اپنے شعبہ صحت کی مدد بھی کرسکتے ہیں تاکہ وہ مزید تباہی کی طرف نہ جائے۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں اداکارہ نے کورونا سے متاثرہ تمام مریضوں کیلئے دعائیہ کلمات لکھے کہ اس مشکل وقت میں اللہ ہم سب کی مدد کرے۔

تازہ ترین