• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر بینائی کیلئے 5 خصوصی غذائیں


آپ کی آنکھیں آپ کے جسم کے انتہائی حساس اعضاء میں سے ایک ہیں جنہیں اضافی نگہداشت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور آپ کو زندگی بھر آنکھوں کی صحت مند بینائی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ اپنی زندگی لطف اندوز ہوسکیں اور قدرت کے حسین مناظر کو دیکھ سکیں۔

اِس ضمن میں ماہرین کہتےہیں کہ جس طرح متوازن غذا آپ کی مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں اِسی طرح آنکھوں کی صحت کے لیے بھی کچھ خاص غذائیں ہیں جو آپ کی آنکھوں کو خصوصی طور پر بہت سے فوائد فراہم کرتی ہیں اور یہاں ماہرین اُن تمام بہترین غذائیوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو آپ کی بہتر بینائی کے لیے مفید ہیں۔

بہتر بینائی والی غذائیں:

وٹامن اے:

صحت مند آنکھوں کے لیے اُن غذائیوں کا استعمال کریں جن میں وٹامن اے شامل ہو اور ان غذائیوں میں سب سے اہم گاجر ہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں بینائی سے محروم نہ ہوں تو آپ کے لیے لازمی ہے کہ آپ روزانہ گاجر کھائیں اور یہ صرف آپ کی آنکھوں کے لیے نہیں بلکہ آپ کی جلد کے لیے بہت مفید ہے۔

وٹامن اے والی دیگر غذائیوں میں سبز پتے والی سبزیاں، ٹماٹر کا رس، آم، خشک خوبانی، خشک انجیر اور نارنجی شامل ہیں۔

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ:

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ مختلف طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے، آپ کے دل کی صحت کے لیے اومیگا 3 کے فوائد کافی مشہور ہیں لیکن اسے آپ کی آنکھوں کی بہتر بینائی کے لیے بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

آپ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کے حصول کے لیے مختلف غذائیوں کو اپنی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں جیسے مچھلی، گوشت، لوبیا، سویا بین کا تیل، سبز پتوں والی سبزیاں، انڈے، بادام اور اخروٹ وغیرہ۔

وٹامن سی:

سیٹرس والے پھل وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، وٹامن سی آپ کی صحت مند آنکھوں کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے اور اِس کے علاوہ وٹامن سی آپ کے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور آپ کی جلد کو بھی خوبصورت اور تر وتازہ بناتا ہے۔ 

وٹامن سی والی غذائیوں میں نارنجی، موسمی، لیمو، لیچی، امرود، پپیتا، بند گوبھی، کیلے، ٹماٹر، کیوی، شملہ مرچ اور لہسن وغیرہ شامل ہیں۔

وٹامن ای:

وٹامن ای آپ کی جلد اور بالوں کے لیے بہت اچھا ہے، وٹامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو آپ کی آنکھوں کی بینائی، دماغ اور دل کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔

آپ وٹامن ای حاصل کرنے کے لیے بادام، پالک، سورج مکھی کے بیج، ایواکاڈو، کیوی، آملہ، جھینگے، مونگ پھلی، گندم اور شکرگندی وغیرہ اپنی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں۔

زنک:

زنک اچھی صحت کے لیے ایک ضروری معدنیات ہے اور یہ جسم سے 300 سے زیادہ انزائم افعال کے لیے ضروری ہے جس کے بغیر جسم کام نہیں کرسکتا ہے۔

زنک ایک ایسا معدنیات ہے جو آنکھوں کی بہتر بینائی کے لیے بہت زیادہ ضرروری ہے، اِس کے علاوہ یہ مدافعتی نظام کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے، زنک سے بھرپور غذائیوں میں پالک، چاکلیٹ، مشروم، انڈے، میوے، گوشت، پھل، سبزیاں اور دلیہ وغیرہ شامل ہیں۔ 

تازہ ترین