• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظم و ضبط کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی ایم پی اے عظمیٰ کاردار کی رکنیت ختم


پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی قائمہ کمیٹی نظم و احتساب نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عظمیٰ کاردار کا رویہ نامناسب اور منصب کے شایانِ شان نہیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ عظمیٰ کاردار کسی پارلیمانی منصب کی بھی اہل نہیں ہیں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عظمیٰ کاردار 7 روز میں پی ٹی آئی اپیلٹ کمیٹی میں فیصلہ چیلنج کرسکتی ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عظمیٰ کاردار کو 15 جون کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس دیا گیا تھا۔

تازہ ترین