• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام کے بعد زمین کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

مقبوضہ بیت المقدس(اے ایف پی)مغربی کنارے کے اسرائیل میں انضمام کے بعد زمین کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے، اے ایف پی کے مطابق 20 ہزار سے زائد آبادی کے حامل علاقے ایریل میں یونیورسٹی اور شاپنگ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے اور اس کا شمار ان چند یہودی بستیوں میں ہوتا ہے جو فلسطینی علاقوں کے انضمام کے پہلے مرحلے میں اسرائیل میں شامل کی جائیں گی۔پیری بن سینور نے اپنی ریئل اسٹیٹ میں بیٹھ کر گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، صدر ٹرمپ کے اس منصوبے پر عمل جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مذکورہ علاقے میں مکانات اور زمین کی قیمت بڑھ جائے گی کیونکہ اس کی طلب زیادہ ہو گی۔

تازہ ترین