سوات(نمائندہ جنگ)سوات کے داخلی راستوں پر سخت پابندی کے باوجود بھی سیاحوں کی بڑی تعداد کالام سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر پہنچ گئی،پولیس اور سیاحوں کے مابین توں تکرار روز کا معمول بن گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ،لنڈاکی اور مدین کی پولیس چیک پوسٹوں پر سے ہزاروں گاڑیاں واپس کردی گئیں،پولیس اور سیاحوں کے مابین توں توں میں میں روز کا معمول بن گیا،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو بند کرکے سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،لیکن اس کے باوجود سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں سیاح کالام اور دیگر سیاحتی مقامات پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،لنڈاکی چیک پوسٹ اور مدین چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور روزانہ ہزاروں سیاحوں کو واپس کیا جارہا ہے لیکن اس کے باوجود بااثر افراد نکلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں،وادی کالام میں سیاحوں کی جم غفیر کے بعد ہوٹلز بھی بھر گئے ہیں جس سے انتظامیہ کی پابندی پر سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں۔