• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوچ رہے ہیں روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ کیا کرنا ہے،PTDC کو 30سال کیلئے پرائیویٹ آپریٹرز کو لیز پر دینگے، حکومت

پی ٹی ڈی سی کو بند کرنے کی بات غلط ہے، زلفی بخاری


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و چیئرمین نیشنل ٹورازم کوارڈینیشن بورڈ زلفی بخاری نے کہاکہ ورلڈ ٹورازم فورم 2021ء پاکستان میں منعقد ہوگا، پہلی مرتبہ آٹھ مسلم ممالک کے سیاحت کے وزیر پاکستان آئینگے۔

یہ تین دن کی سمٹ ہوگی ، اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےزلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کو بند کرنے کی بات غلط ہے ، ہم ادارے میں اصلاحات لا رہے ہیں ، حکومت نے دس سال کے لیے نئی سیاحتی پالیسی بنائی ہے جس کا اعلان 18اپریل کو ہونا تھا لیکن کورونا وباءکی وجہ سے اس میں تاخیر ہو گئی۔

ہم نے کریڈیبل انڈیا ، امیزنگ تھائی لینڈ کی طرز پر برینڈ پاکستان بنادیا ہے ۔ ہم ای پورٹلز لانچ کرینگے جس میں ہوٹلز ،موٹلز کی تفصیلات ، ان کی کیٹیگری ، موسم کی صورتحال موجود ہوگی ۔ این ٹی سی بی اور پی ٹی ڈی سی پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ نہیں ان کی مدد کریگا ، اس وقت فلیش مین ہوٹل سالانہ 70کروڑ روپے نقصان میں ہے ، یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ ہم نے کورونا کی وجہ سے پی ٹی ڈی سی ملازمین کو فارغ کیا ہے، اب ہم اسے تیس30 سال کیلئے پرائیویٹ آپریٹرز کو لیز پر دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ایک سے دو سال میں پاکستان میں 46 تھری اور فور سٹار ہوٹل بن جائینگے ۔40کنال پربنا پی سی بھوربن میں 500ملازمین کام کرتے ہیں ، ہمارا پی ٹی ڈی سی ناران کا موٹل 130کنال پر بنا ہے وہاں تو ہزاروں ملازمین ہونے چاہئیں۔

تازہ ترین