• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت یرغمال،اصل حکمرانی مافیازکی ہے،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نےکہاہےکہ حکومت یرغمال ، اصل حکمرانی مافیازکی ہے،حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی اسٹیبلشمنٹ اپنانیوٹرل رول بحال کرے،دشمن سےلڑناہےتوقوم اورفوج کو ایک پیج پر ہونا چاہئے جماعت اسلامی مہنگائی کے خاتمے ،بے روزگاری اور عوام کے حقوق کے لئے تحریک چلائے گی اور ہر مظلوم کی آواز بنے گی۔جمہوری حکومتوں میں اسٹیبلشمنٹ کاکردار غیر جانبدار ہوتاہے۔ہمارے ملک کی اسٹیبلشمنٹ الیکشن پر اثر انداز ہوتی ہے ،ہر جگہ اس پرلوگ بات کرتے ہیں اورانگلیاں اٹھتی ہیں۔جتنی حکومت پر بات ہوتی ہے اتنی ہی اسٹیبلشمنٹ پر بھی بات ہوتی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ کو کسی ایک پارٹی کے ساتھ نتھی ہونے کی بجائے اپنی غیر جانبداری کے تاثر کو بہتر بنانے کیلئے سوچنا ہوگا۔ فوج کو مضبوط بنانا پاکستان کی ضرورت ہے ۔بھارت جیسا مکار دشمن اژدھے کی صورت میں سرحدوں پرموجود ہے۔ دشمن کے مقابلے کےلئے فوج اورقوم کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے ۔فوج کا تقدس و خوشحالی غیرجانبدارانہ کردار میں ہی ہے۔قوم اپنی فوج سے محبت کرتی ہے۔کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو ہر گھر میں ماتم ہوتا ہے ۔جب فوج اپنا وزن کسی خاص پلڑے میں ڈالتی ہے تواس کا خاص اثر ہوتاہے اسلام آباد میں پانچ مندر پہلے ہی موجود ہیں ان کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں ۔عمران خان سمیت ہر حکمران سمجھتا ہے کہ ان کا متبادل نہیں ۔

تازہ ترین