• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 کروڑ بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی، جے آئی ٹی رپورٹ

20 کروڑ بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی، جے آئی ٹی رپورٹ


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی جس میں حماد صدیقی اور رحمان بھولا کا ہاتھ تھا،جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق کراچی کی بلدیہ فیکٹری کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشتگردی کا واقعہ تھا،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بلدیہ فیکٹری کیس کو روز اول سے اس طرح چلایا گیاکہ جس سے ملوث گروہ کو فائدہ ہو اور دہشتگردی کے وا قعہ کو ایف آئی آر میں ایسے پیش کیا گیا جیسے یہ کوئی عام قتل کا واقعہ ہو،جےآئی ٹی رپورٹ کے مطابق دباؤ پر پولیس نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کے کیس کو جانبدارانہ انداز میں چلایا، رپورٹ میں جے آئی ٹی نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کی نئی ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش بھی کی ہے، واضح رہے کہ سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ، سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ فیکٹری کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کیاہےاوریہ رپورٹس پیر کو وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔

تازہ ترین