کراچی میں گورا قبرستان کے قریب کینٹین میں آگ لگ گئی، سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ کورنگی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گورا قبرستان کے قریب کینٹین میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، آگ کے باعث کینٹین کا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
سائٹ ایریا میں سیمنز چورنگی کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 1جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، زخمی اور جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
کورنگی نمبر 5 کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رحیم بخش نامی شخص زخمی ہوگیا۔