• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انقرہ: یوم قائداعظم کے موقع پر ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ کا انعقاد

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انقرہ میں ترکیے کی وزارت تعلیم اور پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘ دیے گئے۔

انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈز‘ کے ساتویں ایڈیشن کی تقریب ہوئی ترکیے ہائی اسکول کے طالب علموں کے درمیان بانی پاکستان پر مضمون نویسی کا مقابلہ ہوا۔

مقابلے کا مقصد پاک ترک تاریخی برادرانہ تعلقات کو نئی نسل تک پہنچانا تھا، ایوارڈ کی تقریب سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے وزارتِ تعلیم اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایوارڈ کے انعقاد کو کامیاب بنایا۔

ترکیے وزارت تعلیم کے نمائندگان نے پاکستانی سفارتخانے کی عوامی سطح پر دونوں ملکوں کو قریب لانے کی اس کاوش کو سراہا اور جیتنے والے طالب علموں کو سرٹیفکیٹ دیے۔

تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

خاص رپورٹ سے مزید