شہرِ قائد کراچی کے علاقے نمائش چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن کے قریب پارا چنار کے مظاہرین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے دھرنا دیا جا رہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی سے گرومندر جانے والی سڑک اور عباس ٹاؤن سے سپر ہائی وے جانے اور آنے والی سڑک بند کر دی گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔
نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سڑک بند ہے۔
واضح رہے کہ نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیو ایم کے تحت گزشتہ 2 روز سے دھرنا جاری ہے۔
دھرنا پارا چنار کے مظاہرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پاراچنار میں علاج کی سہولتیں نہ ملنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔
مذاکراتی عمل کے لیے گرینڈ امن جرگہ ضلع کرم پہنچ چکا ہے۔
تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل کا کہنا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک و علاج سے محروم ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ علاج کی سہولتیں نہ ملنے سے 100 سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔