• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملے، 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید

فوٹو بشکریہ الجزیرہ
فوٹو بشکریہ الجزیرہ

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں 5 صحافیوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔

نصیرات میں العودہ اسپتال کے سامنے اسرائیلی بم باری سے صحافیوں کی گاڑی تباہ ہو گئی۔ 

اس حوالے سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں 141 میڈیا ورکرز مارے جا چکےِ۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 133 فلسطینی میڈیا ورکرز غزہ میں مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے غزہ کے پناہ گزین کیمپوں پر حملے  کے نتیجے میں مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔

دوسری جانب پوپ فرانسس نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل بچوں پر گولیاں برسا رہا ہے۔

پوپ کے بیان پر اسرائیل نے ویٹیکن کے سفیر کو طلب کر لیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید