• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

JIT رپورٹس سرکاری ویب سائٹس پر جاری نہ ہوسکیں

ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب کے اعلان کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے عزیر بلوچ، نثار مورائی اور بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کی جے آئی ٹی رپورٹس اب تک سرکاری ویب سائٹس پر جاری نہیں کی جاسکیں ۔

جمعے کے روز ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب، صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سہیل انور سیال نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ بات کہی تھی کہ تینوں جے آئی ٹی رپورٹ پیر کے روز محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر دستیا ب ہوں گی۔

مرتضی  وہاب نے کہا تھا کہ وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی میں پی پی کی اعلیٰ قیادت کا ذکر ہے، جبکہ میں علی زیدی کو کھلا چیلنج کرتا ہوں جے آئی ٹی رپورٹ میں کہیں آصف زرداری کا ذکر دکھا دیں۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ اسمبلی فلور پر جھوٹ بولنے پر علی زیدی استعفیٰ دیں ۔

تازہ ترین