• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے موسم میں بجلی کے کھمبوں، ٹوٹی تاروں سے دور رہیں، کے-الیکٹرک


کراچی میں بجلی کی ترسیل کار کمپنی کے-الیکٹرک نے بارش کے موسم سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے کہ اس موسم میں بجلی کے کھمبوں اور ٹوٹی ہوئی تاروں سے دور رہیں۔

ترجمان کے-الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ بارشوں سے قبل کے-الیکٹرک نے سسٹم کی بہتری کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ان اقدامات میں ارتھنگ، اور گراؤنڈنگ کے ساتھ، ایچ ٹی اور ایل ٹی پولز کی جیو ٹیگنگ جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ادارہ کنڈا مافیا اور کھمبوں پر غیر قانونی انٹرنیٹ وٹی وی کیبلز کے خلاف مسلسل متحرک رہا۔

انھوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک نے اپنے کھمبوں پر غیر قانونی اسٹریٹ لائٹس اور خطرناک سوئچز کے خلاف بھی اقدامات کیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بارشوں سے قبل ان تمام اقدامات کا مقصد کے-الیکٹرک کے سسٹم کو مزید بہتر بنانا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح رہی ہے، شہری حکومت و متعلقہ اداروں سے امید ہے کہ بارش کی صورت میں پانی کی فی الفور نکاسی کی جائیگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک کی موبائل ٹیمیں بجلی سے متعلق بروقت امداد اقدامات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بارش سے قبل یا دوران صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری رابطہ کریں۔

تازہ ترین