• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، واٹر ٹینک میں زہریلی گیس سے دم گھٹ کر باپ اور 2 بیٹوں سمیت 7 افراد جاں بحق

(نامہ نگار) چمن میں زیرزمین واٹر ٹینک کے صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث باپ اور دو بیٹوں سمیت 7افراد جان بحق ہوگئے،معروف تاجر محمدنعیم صالحزئی ٹنکی میں اترا اور بے ہوش ہو گیا، اسے بچانے کیلئے اس کے دو بیٹوں نے بھی چھلانگ لگا دی، واقعہ کے بعد قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ باپ بیٹوں کی ایک ساتھ جنازے اٹھنے پر رقت آمیز مناظر اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ پولیس کے مطابق پیرکی دوپہر کو چمن کے ٹرنچ روڈ پر واقع مارکیٹ کے زیر زمین ٹینکر کی صفائی کےلئے معروف تاجر محمدنعیم صالحزئی ٹنکی میں اترا تو وہاں موجود زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث بےہوش ہوگیا جس کو بچانے کے لئے اس کے دو بیٹے بھی یکے بعد دیگرے ٹینکر میں کود گئے اور وہ بھی بےہوش ہوگئے موقع پر موجود دیگر دکانداران اور دکانوں میں کام کرنے والے محنت کش بھی یکے بعد دیگرے ساتھیوں کو بچانے کے چکر کودتے رہے اور بےہوش ہوتے رہے اطلاع ملنے پر قریبی ٹریفک پولیس اور سٹی تھانہ پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ٹینکی کی چھت کو توڑ ڈالا اس طرح گیس کا اخراج ممکن ہوا اور تمام افراد کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کیا گیا اس دوران ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور تمام ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو طلب کر لیا گیا۔

تازہ ترین