لاہور(نیوز ایجنسی ) پی ٹی آئی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت عظمی کاردار نے پارٹی رکنیت ختم کرنے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اپنی رکن عظمی کاردار کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔پارٹی کے اس فیصلے کے خلاف عظمی کاردار نے درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ کسی پبلک پلیٹ فارم پر پارٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔عظمی کاردار نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف پارٹی کی ایپلٹ کمیٹی میں درخواست دائر کرنے جارہی ہوں لیکن میں اب بھی میں اپنے قائد عمران خان اورپارٹی کے ساتھ کھڑی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے خون پسینہ دیا ہے اور پارٹی کے ساتھ ہوں، آڈیولیک کی سازش میرے خلاف ہوئی ہے، وکلا کی مشاورت سے اقدام کروں گی۔