لاہور (نمائندہ جنگ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف جارحانہ میڈیا پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی سے متعلق غیرمعمولی ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے مرکزی و صوبائی تنظیموں کے سیکرٹری اطلاعات، پارٹی کے سینئر ترین قائدین اور ٹاک شوز میں پارٹی کی نمائندگی کرنیوالے رہنما خصوصی طور پرشریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل اور حکومتی ناکامیوں کو اجاگر کرنے کیلئے اب دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ انداز اختیار کرنا ہوگا۔