• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک یا دو نہیں اب پورے 160مائنس ہونگے ، شاہد خاقان عباسی

کراچی (اسٹاف رپورٹر / جنگ نیوز) احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں ملزمان سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا و دیگر کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے نیب سے 5اگست تک درخواست پر جواب طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین