• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کے قبضے سے کیمرہ برآمد ہونیکا انکشاف

اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشت گردوں کے قبضے سے کیمرہ برآمد ہونیکا انکشاف 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج حملے کے تحقیقات کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے کیمرہ بھی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لائیو کیمرہ کے ذریعے حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گردوں سے رابطے میں رہا،دہشت گردوں سے ملنے والے موبائل فون سے بھی اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان نامی دہشت گرد حملے کے چند سیکنڈ بعد سب انسپکٹر کی فائرنگ سے ہلاک ہوا،چاروں دہشت گرد بلوچستان کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے۔

تازہ ترین