• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کا پنشنرز کو 3ماہ کے بقایاجات اگست میں دینے کا اعلان

پنشنرز کو 3 ماہ کے بقایاجات اگست میں دینے کا اعلان 


اسلام آباد (جنگ نیوز) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ( ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعدپنشنرز کو 3ماہ کے بقایاجات اگست میں دینے اور واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید نے کہا ہےکہ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جائیں گے۔

حکومت کی طرف سے ای او بی آئی پنشنرزکی پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری کے بعد رجسٹرڈ پنشنرزکو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پنشن ملے گی۔

تازہ ترین