• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ماڈل اور اداکار سید صائم علی نے بھی عالمی وبا کورونا کے دور میں خاموشی سے شادی کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے صائم نے لکھا کہ ’چلو آؤ ایک نئی زندگی شروع کریں۔‘


اداکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بڑی تعداد میں دیئے جارہے ہیں۔

صائم علی کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل انہوں نے گھر والوں کی پسند سے منگنی کی اور گزشتہ روز سادہ سی تقریبِ نکاح میں شادی کرلی۔

انہوں نے بتایا کہ ولیمہ آج ہوگا، اہلیہ کے حوالے سے صائم نے بتایا کہ وہ دبئی سے تعلق رکھتی ہیں اور پردہ کرتی ہیں لہذا اسی لئے شادی کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی جارہی۔

صائم نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اہلیہ سے پوسٹ کرنے کے لیے ایک تصویر پر پوز دینے کیلئے کہا لیکن انہوں نے منع کردیا اور صائم کو اہلیہ کے اس انتخاب سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سید صائم علی بھی ہارون، آغا علی، شہروز اور دیگر لاک ڈاؤن میں شادی کرنے والے شوبز ستاروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین