• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ مسجد حملے سے قبل پولیس کو خبردار کیا تھا، اسلامک وومن کونسل

کرائسٹ چرچ مسجد پر حملے سے قبل نیوزی لینڈ کی پولیس کو ایک اور مسجد پر حملے سے خبردار کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی اسلامک وومن کونسل کا کہنا ہے کہ سفید فام نسلی برتری رکھنے والے شخص کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر پولیس کو خبردار کیا گیا تھا۔

کونسل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 15 مارچ کو انہیں ہیملٹن کی ایک مسجد کے سامنے قرآن کی بے حرمتی کرنے کی سوشل میڈیا پر دھمکی دی گئی تھی، جس کے بارے میں متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا تھا۔

اسی دن کرائسٹ چرچ کی مسجد پر مسلح شخص نے حملہ کیا تھا۔ کونسل کے مطابق تمام مساجد کی سیکیورٹی کے حوالے سے زیادہ سخت اقدامات لیے جانے چاہئے تھے۔

تازہ ترین