اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں‘ امریکا اور اسرائیل کے شر سے ایران کے دوست بھی محفوظ نہیں۔ ایران خطے میں ایران کے دوستوں پراپنے مفادات کے لئے دبائو ڈال رہا ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پڑوسی اور دوست ممالک روس‘ ایران‘ آذربائیجان‘ عراق اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔ امریکا ایرانی عوام اور ایرانی نظام کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی سازش کررہا ہے۔