• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جنرل سلیمانی کی موت ٹارگٹ کلنگ،اقوام متحدہ ماہر کی رپورٹ

 جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ متحدہ کی ماہر نے امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے،اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کی ماہر ایجنس کلامارڈ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل سے اقوام متحدہ کے چارٹر
کی خلاف ورزی بھی ہوئی ہے،ماورائے عدالت قتل اور مسلح ڈرون حملوں میں نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر رپورٹ کرنے والی اقوام متحدہ کی ماہر کاکہنا ہے کہ امریکہ نے اس حملے کے پیچھے کوئی خاطر خواہ ثبوت بھی پیش نہیں کیا،جینیوا میں اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس کونسل میں سلیمانی کیس کو منگل کو پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 3 جنوری کو ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین