• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹس جعلی لائسنس معاملہ: IFALPA کا عمران خان کو خط

پاکستان انٹرنیشل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے پائلٹس کے مبینہ جعلی لائسنس کے معاملے پر انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (آئی ایف اے ایل پی اے) نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا۔

بین الاقوامی پائلٹس تنظیم نے خط میں پائلٹس کے خلاف تحقیقات میں عالمی اداروں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، ایاٹا کو تحقیقات کاحصہ بنایا جائے۔

خط میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے، وزیر ہوابازی کی تحقیق کے بغیر پائلٹس کے لائسنس کو جعلی قرار دینے پر شدید تحفظات ہیں۔

آئی ایف اے ایل پی اے کے عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تمام آزاد مبصرین کے مطابق مسئلہ پائلٹس میں نہیں بلکہ خود پی آئی اے میں ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیر ہوابازی کے بیان کے اثرات یورپ میں پی آئی اے پر پابندی کی صورت سامنے آئے۔

تازہ ترین