• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد-کراچی موٹروے پر احتیاطی تدابیر کی ہدایت

حیدرآباد کراچی موٹروے ایم نائن پر مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کے باعث ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم نائن پر مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کی وجہ سے حیدرآباد سے کراچی سفر کرنے والے مسافر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بارش کےسبب ایم نائن پر مختلف مقامات پر پھسلن ہے، لہٰذا ایم نائن پر سفر کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیور کم رفتار سےگاڑی چلائیں۔

تازہ ترین