• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 301 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ چھ اضلاع میں 78 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بلوچستان کے چھ اضلاع میں کورونا کے 78 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 10 ہزار 919 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار ہونے والے 301 مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 6 ہزار 432 ہوگئی ہے۔

صوبے میں 4363 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 240 کے لیبارٹری رپورٹ کے نتائج آنا باقی ہیں، صوبے میں اب تک کورونا سے 124 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 10 ہزار 919 مریضوں میں سے 10 ہزار 771 مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 8  ہزار 276 کا تعلق کوئٹہ 327 کا جعفرآباد،222 کا خضدار،220 کا مستونگ 188 کا تعلق چاغی سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے مریضوں میں 2506خواتین جبکہ 8413 مرد شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجگور، نصیر آباد، قلعہ عبداللّٰہ، لسبیلہ، کیچ اور سبی میں قائم قرنطینہ مراکز میں 566 افراد کو رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین