• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

لاہور میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، دونوں واقعات معمولی تلخ کلامی پر ہوئے۔

چوہنگ کی شیر شاہ کالونی کے نجی ہاسٹل میں حسن نامی نوجوان کا چھوٹے بھائی حسام سے جھگڑا ہوا جس پر حسام نے راڈ سے وار کر کے حسن کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب مناواں میں دو بھائیوں بشارت اور بشیر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تو مشتعل ہو کر بشیر نے بشارت کو ٹانگ میں گولی مار دی، مضروب کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے ملزم بشیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تازہ ترین