• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اپیل کا طریق کار وضع

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جن افرادکے خاندان کے اہل افراد وفات پا چکے ہیں اور انکو 8171 سے اہلیت کا پیغام موصول ہوا ہے انکی آسانی کیلئے احساس ایمرجنسی کیش کے تحت اپیل کا طریق کار وضع کر دیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مطلوبہ کوائف کیساتھ اپنی درخواستیں جلد ازجلد ہمیں دیئے گئے پتے پر بھیجیں۔ جن افرادکو انگلیوں کے نشانات کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں ان کیلئے احساس ایمرجنسی کیش کی جانب سے رقم کے حصول کا متبادل طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین