آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور ہائیکورٹ، چینل 24 نیوزپر پابندی کا پیمرا کا نوٹس معطل کرنے کے حکم ِامتناعی میں توسیع

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے چینل 24نیوزپر پابندی کا پیمرا کا نوٹس معطل کرنے کے حکم ِامتناعی میں توسیع کر دی اور درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اورپیمرا سمیت دیگر فریقین سےجواب طلب کر لیا، عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 10جولائی تک ملتوی کر دی ،لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نےسٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر چینل 24نیوز کی بندش کے درخواست پرسماعت کی، پیمرا کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کو یہ درخواست سننے کا اختیار نہیں یہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ سن سکتی ہے ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے قرار دیا کہ عدالت فریقین کو سن کردرخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی ۔ حکم

ملک بھر سے سے مزید