• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹوں کے لائسنس معطل کئے جانے کی لسٹ میں کئی غلطیاں سامنے آ گئیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام سی اے اے 34 پائلٹوں کے لائسنس معطل کئے جانے کی لسٹ میں کئی غلطیاں سامنے آ گئی ہیںسول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنی تحقیقات کے بعد پی آئی اے کے 34 پائیلٹوں کے لائسنس معطل کرنے اور ان کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔ 

تاہم سی اے اے کی اس لسٹ کے جاری ہوتے ہی اس پر کئی اعترضات بھی سامنے آگئے ہیں .

 ایک ایسے پائیلٹ کا نام بھی لسٹ میں ہے جس کے پاس امریکا سے حاصل کردہ اے ٹی پی ایل لائسنس ہے اور اس نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کوئی امتحان ہی نہیں دیا لیکن ان پر 8 میں سے دو تحریری پرچوں میں نقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

 لسٹ میں دو ایسے پائیلٹوں کا نام بھی ہے جو امتحان والے دن فلائٹ ڈیوٹی پر نہیں تھے بلکہ اسٹینڈ بائی تھے ۔

تازہ ترین