• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکواورشوگری ڈرنکس ضروریات زندگی نہیں ،بیماریوں کی وجہ ہیں، پناہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں سول سوسائٹی الائنس کااجلاس ہواجس میں نجات ٹرسٹ،پیس فاؤنڈیشن،کڈنی پیشنٹ ایسوسی ایشن،برہانی فاؤنڈیشن،فاطمہ ملک ویلفیئرٹرسٹ،نیشنل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن، دیا فاؤنڈیشن سمیت،ڈاکٹر،وکلاء،صحافی اورتمباکو متاثرین کے نمائندوں نے شرکت کی، تقریب کے آغاز پر پناہ کے صدر جنرل مسعودالرحمان کیانی نے ٹیلی فونک خطاب میں کہاکہ تمباکواورشوگری ڈرنکس ہماری ضروریات زندگی نہیں بلکہ بیماریوں کی وجہ ہیں۔ان کے استعمال سے دل کے امراض میں اضافہ ہورہاہے۔پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء للہ گھمن نے کہاکہ صحت ہرفرد کابنیادی حق ہے،جس سے جڑے مسائل کاحل اورسہولیات فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں سالانہ4 ارب روپے تمباکونوشی اور شوگری ڈرنکس پرضائع کیے جاتے ہیں، تمباکونوشی سے جڑے امراض کے ہاتھوں سالانہ1 لاکھ 66 ہزار افراد زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں،جب کہ 6سال سے 15سال کے درمیان 1200 کے قریب بچے روزانہ کی بنیا د پرتمباکونوشی کاشکارہوکر ملک کامستقبل داؤپرلگارہے ہیں۔تمباکو کی طرح شوگری ڈرنکس کے استعمال سے موٹاپامیں اضافہ ہوتاہے جو دل، فالج، کینسر، ذیابیطس، پھیپھڑوں کی بیماریوں کی وجہ بنتاہے۔
تازہ ترین