امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاتون صحافی کیساتھ توہین آمیز سلوک کی وائرل ویڈیو پر متعدد حلقوں کی تنقید
حال ہی میں ایئر فورس ون پر صحافیوں کے ساتھ کی گئی ایک مختصر گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے جریدے ’بلومبرگ‘ کی سینئر رپورٹر کیتھرین لوسی کے سوال کو کاٹتے ہوئے اِنہیں توہین آمیز لقب سے پکارا اور خاموش رہنے کی تلقین کی جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔