• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں رواں سال 5 ہزار منشیا فروش گرفتار، لاکھوں کی منشیات برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سال رواں کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 5ہزار سے زائد افرادکو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سال رواں کے پہلے چھ ماہ کے دوران پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 4 ہزار سے زائد کیسز درج کر کے 5 ہزار سے زائد منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 2ہزار 8 سو کلو گرام سے زائد چرس، 180 کلو گرام ہیروئن، 588 کلو گرام افیون کے ساتھ ساتھ 34 کلو گرام آئس بھی برآمد کی جا چکی ہے، رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران ڈیڑھ ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیاہے ،سی سی پی او کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ دنوں میں بھانہ ماڑی کی حدود سے دیسی شراب بنانے کی فیکٹری بھی سیل کی گئی ہے جس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے سی سی پی او محمد علی گنڈا پورنے رواں سال کے دوران ہونے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات خصوصا آئس سے کے مضر اثرات اور تباہ کاریوں سے بچانے کی خاطر خصوصی آگاہی مہم تیز کرنے اور اس حوالے سے علاقہ عمائدین اور پی ایل سی ممبران کے ساتھ میٹنگز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،انہوں نے منشیات فروشوں اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون میں بھی مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین