• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتفاقِ رائے سے نیب قانون میں ترمیم کی جائیگی، سلیم مانڈوی والا

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترمیم پر بات ہوتی رہی ہے، اتفاقِ رائے سے نیب کے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو کرپشن پر توجہ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نیب اپنے مینڈیٹ سے ہٹ گیا ہے، نیب بزنس اور نجی بزنسز پر توجہ دے رہا ہے، نیب کی وجہ سے بزنس رک گیا ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب سمجھتا ہے کہ اس کیس میں ہم کوئی بینیفشری تھے، اعجاز ہارون میرے 35 سال کے دوست ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

نیب اہلکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی بتایا کہ اعجاز ہارون سے پرانا تعلق ہے، ان کی ہم نے صرف مدد کی ہے، رقم کی منتقلی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، رقم کی منتقلی نجی ٹرانزیکشن تھی۔

تازہ ترین