پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب احتساب کی جگہ انتقام نہ کریں،نیب اہلکاراوچھےہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین نیب کے کہنے پر مسلح افراد نے ڈاکٹر عاصم کی ہمشیرہ کے گھر چھاپا مارا،چیئرمین نیب اس طرح کی کارروائیاں پہلے بھی کراچکے ہیں۔
سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب مرضی کابیان دلوانے کے لیے ڈاکٹر عاصم پر دباؤ ڈال رہے ہیں، نیب کے پاس ڈاکٹر عاصم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلح افراد ڈاکٹر عاصم پر دباؤ ڈال رہے ہیں،جس پر ڈاکٹرعاصم نے چیئرمین نیب کےخلاف ایف آئی آردرج کرائی ہے۔