• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن شاپنگ ماحول کیلئے خطرناک کیسے؟

عالمگیر وبا کے دور میں کہ جب آن لائن شاپنگ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے وہیں ایک تحقیق نے یہ بات واضح کردی کہ آن لائن شاپنگ ماحول دوست نہیں بلکہ  آنے والے برسوں میں ماحول کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

محققین ڈیڑھ سال کی تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آن لائن آرڈر میں زیادہ پیکنگ مٹیریل استعمال ہوتا ہے جبکہ ٹرکس کے ذریعے صارفین تک ان اشیاء کی ترسیل کے دوران گرین ہاؤس گیسز کا اخراج زیادہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق امریکن کیمیکل سوسائٹی کے سائنسی جریدے ’انوائرمینٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں شائع ہوئی جس میں محققین نے کہا کہ صارفین جب خود اسٹور جاتے ہیں تو زیادہ مقدار میں گروسری خریدتے ہیں لیکن وہ آن لائن اکا دکا اشیا کا ہی آرڈر کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں آن لائن خریداری کے رُجحان کو دیکھتے چھ ریسرچرز نے اس تحقیق میں حصہ لیا۔

ریسرچرز نے دورانِ تحقیق تین عوامل کا جائزہ لیا جن میں اسٹورز سے خریداری، اسٹورز سے گھروں تک سامان کی ترسیل اور خالصتاً آن لائن آرڈرز شامل ہیں۔

تازہ ترین