وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں مزید 40 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد اب تک صوبے میں انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 1677 ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9860 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1538 نئے کسیز سامنے آئے۔ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر 543400 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک صوبے بھر میں 100900 کورونا کیسز ہوچکے ہیں۔ اس وقت 41596 مریض زیر علاج ہیں۔ ان زیر علاج مریضوں میں 39697 گھروں میں اور 399 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 1500 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 581 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 75 مریض اس وقت وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 1254 مزید مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ اسطرح اب تک صحتیاب ہونے والے مریجوں کی تعداد 57627 ہوگئی ہے۔ آج کراچی میں 722 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جنکی ضلع وار تقسیم کچھ اس طرح ہے۔
ضلع شرقی 204، ضلع جنوبی 166، ضلع کورنگی 98، ضلع وسطی 94، ضلع ملیر 75 اور ضلع غربی 49 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے مریضوں کی تعداد کچھ یوں ہے۔
حیدرآباد 97، سکھر 88، نوشہروفیروز 72، بدین 66، سانگھڑ 55، شکارپور 53، لاڑکانہ 32، سجاول 26، ٹھٹہ 24، عمرکوٹ 23، گھوٹکی 21، ٹنڈو الہیار 18، قمبر 17، جامشورو 14، میرپورخاص 12، دادو 6، جیکب آباد 5، شہید بینظیرآباد 4، جبکہ کشمور اور خیرپور میں ایک ایک کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔