سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے سیکورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں روکے جانے کے بعد سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کورونا چیکنگ ڈیسک ختم کردی۔
مبینہ طور پر جب ڈپٹی کمشنر اور ان کے عملے کو گیٹ پر روکا گیا تو سیکیورٹی اہلکاروں اور ڈی سی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
تاہم اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ناصر محمود کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں طبی عملے کی ضرورت تھی اس لیے ایئرپورٹ ڈیسک ختم کرکے عملہ واپس بلایا گیا ہے۔