پشاور(نمائندہ جنگ) تخت آبادمیں نہانے کے دوران صابن کے استعمال کے تنازع ہ پر دوستوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ،والد شدید زخمی ہوگیا، ادریس دوستوں کے ساتھ نہانے گیا، ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کردی،ارتکاب جرم کے بعد فرار، مقدمہ درج کرلیا گیا ۔زخمی شیر بہا در نے پولیس کو بتایا کہ اسکا بیٹا ادریس اپنے دوستو ں دائو د ، بلا ل پسرا ن ایو ب کیسا تھ نہا نے کیلئے گیا جہاں صا بن کے استعمال پر ان کے مابین لڑا ئی ہو ئی مقا می لو گو ں نے بیچ بچائو کیابعدازا ں ملزم دائو د ، بلا ل اور انکے والد ایو ب نے آکر ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں اسکا بیٹا ادریس جاں بحق ہو گیا جبکہ وہ بال بال بچ گیا ملزما ن ارتکا ب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گئے پولیس نے نعش کو پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا یا اورمقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔