• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چراغ تلے اندھیرا،پولیس لائن سے تیسرا موٹرسائیکل چوری

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) چراغ تلے اندھیراکے مصداق پولیس لائن سے رواں سال کے دوران تیسرا موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔ ضلع بھرمیں ڈکیتی ،چوری اورسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں جہاں عوام کے لئے وبال جان بنی ہوئی ہیں وہاں اب صورت حال اس قدرخراب ہوگئی ہے کہ خودپولیس ملازمین بھی چوروں کے ہاتھوں لٹنے لگے ہیں ۔سڑکوں اورگلی محلوں میں راہ زنی کی وارداتیں توآئے دن کامعمول بن چکی ہیں جب کہ اب پولیس لائن کہ جہاں سی پی او،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس پی ہیڈکوارٹرزاوردیگرافسروں کے دفاتربھی ہیں وہاں بھی چوریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ رواں سال اب تک پولیس لائن نمبرایک سے تین موٹرسائیکل چوری ہوچکے ہیں ان میں سے لیگل برانچ کے سب انسپکٹرمسرورعلی اکبرکاموٹرسائیکل چندماہ قبل چوری ہوا، 27جون کو پولیس اہل کارذاکرحسین کا موٹرسائیکل نمبرجی ایس 8633چوری ہوگیا جس کی ایف آئی آر یکم جولائی کوتھانہ سول لائن میں درج کی گئی اوراب ہفتہ پانچ جولائی کوایک اورموٹرسائیکل پولیس لائن سے چوری کرلیاگیا۔سی پی اونے ایکشن لیتے ہوئے پولیس لائن نمبرایک میں انیکسی گیٹ پرتینوں شفٹوں میں ڈیوٹی پرمامورتمام عملے کومعطل کردیاہے ان میں چارسب انسپکٹر،ایک اے ایس آئی اوردیگرحوالداروسپاہی شامل ہیں۔
تازہ ترین