• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی کا دعویٰ کرنیوالوں نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ‘ پیپلز پارٹی

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر چوہدری افتخار احمد نے مطالبہ کیا کہ راجہ شاہد پپو کی کردار کشی بند اور اُن کیخلاف بنائے گئے مقدمات کو فوری ختم کیا جائے۔ ادہر پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر نعیم اسلم کیانی ضلعی اور انفارمیشن سیکرٹری راولپنڈی محمد شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورنس اور 90دنوں میں تبدیلی کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے احتساب کا یکطرفہ ڈرامہ رچا کر اداروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیاہے۔
تازہ ترین