آپ آف لائن ہیں
پیر19؍ذی الحج 1441ھ 10؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اینٹی کرپشن حکام کا چھاپہ،مقدمہ میں مطلوب پٹواری فرار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن حکام کے چھاپے پر مقدمہ میں مطلوب پٹواری فرار ہو گیا، تھانہ نیوٹاؤن میں پٹواری کے بیٹے اورنامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کوانسپکٹر زاہد ظہور انسپکٹر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے بتایاکہ ملزم سیف اللہ پٹواری کے بارے مخبرکی اطلاع پر ریڈ کیا گیا تووہ بھاگ کر گھر کے اندر چلا گیا جس کے بیٹے حیدر نے اس کو بآواز بلند بھگا دیا اور تین چار نامعلوم اشخاص اکٹھے کر لیے جنہوں نے ہمارے ساتھ ہاتھا پائی شروع کر دی۔
اسلام آباد سے مزید